کھیل کو سیاسی رنگ دینے کا مذموم اقدام؛ ایرانی کھیلاڑیوں کیلئے ورلڈ گیمز میں شرکت پر ویزہ جاری نہیں کیا گیا

تہران، ارنا- ایران کی قومی اولمپیک کمیٹی کے سربراہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے نام میں ایک خط میں برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ گیمز میں ایرانی کھیلاڑیوں کی شرکت کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے معیشت اور کھیل کو پابندیوں کا شکار کرنے کی تنقید کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ گمیز میں حصہ لینے کیلئے ایرانی کھیلاڑیوں کیلئے ویزہ جاری نہ کرنے کے اقدام کے سلسلے میں "رضا صالحی امیری" نے امریکی قومی اولمپیک کمیٹی کے سربراہ کے نام میں ایک احتجاجی خط بھیج دیا۔

ایرانی قومی اولمپیک کیمٹی کی امریکی قومی اولمپیک کمیٹی کے نام میں خط درج ذیل ہے؛

ایران سے ہمارا سب کو سلام۔ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری قومی ٹیمیں ورلڈ گیمز کے اہتمام کرنے والوں کی دعوت سے برمنگھم میں 7 سے 17 جولائی تک منعقدہ اس ایونٹ میں حصہ لینا چاہتی تھیں۔ لیکن بڑی افسوس کی بات ہے کہ ان فیڈریشنوں بشمول ٹرک اینڈ فیلڈ، کراٹے، تیراندازی، ٹرپل و غیرہ کی ویزے کی درخواستوں کو سفارتخاتوں کے منفی جواب کا سامنا ہوا یا کہ ان کی درخواستوں کی کوئی جواب نہیں ملا۔ اس اقدام نے ہیروز کے حوصلہ اور ان کی بہادارنہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔

چونکہ اولمپیک کی نوعیت اور اس کا چارٹر بدستور کھیل اور سیاست کو ایک دوسرے سے الگ کرنا اور اتحاد پر زور دینے پر تاکید کرتا ہے تو توقع کی جاتی ہے کہ میزبان ملک نے سیاسی تعلقات کے قطع نظر اس حوالے سے مزید تعاون کرے گا۔ ہمیں امید ہے کہ ایران کیخلاف ظالمانہ سیاسی پابندیوں میں کھیل کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

آپ سے گزراش ہے کہ ایرانی قومی ٹیموں کیلئے ورلڈ گیمز میں حصہ لینے پر ویزہ جاری نہ کرنے کے اقدام کی وجہ کا تعاقب کرکے اس کے نتیجے کو ایرانی قومی اولمپیک کمیٹی کو اطلاع دیں۔

کھیل کو سیاسی رنگ دینے کا مذموم اقدام؛ ایرانی کھیلاڑیوں کیلئے ورلڈ گیمز میں شرکت پر ویزہ جاری نہیں کیا گیا

واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کا کھیل کے 36 مختلف زمروں میں امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .