ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا ترکی اور شام کی سرحدوں میں کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال

تہران۔ ارنا. ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، سرحدی تبدیلیوں کی تازہ ترین صورتحال اور ترکی اور شام کے درمیان فوجی تنازعے پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" اور "چاووش اوغلو" نے منگل کی رات کو ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو کی۔

اس موقع پر امیرعبداللہیان نے ترکی کے سیکورٹی خدشات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ادراک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس  مسئلے کے حل کیلئےدونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت ہے اور زمینی فوجی کارروائیوں کا سہارا لینے سے نہ صرف مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ نقصان بھی پہنچے گا اور صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی مسائل کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہنے کا اظہار بھی کیا۔

دراین اثنا ترک وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال اور اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رہنے کا مطالبہ کیا۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .