14 نومبر، 2022، 3:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84942899
T T
0 Persons

لیبلز

استنبول کی دہشتگردانہ کارروائی پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز استنبول میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائی پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز پیر اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے اپنے دوست اور برادر ملک ترکی کی حکومت اور قوم کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ اقدام اور استنبول میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی شاہ چراغ اور دنیا کے کسی بھی کونے میں قابل مذمت ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی ترکی کے شہر استنبول میں استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دھماکے کے واقعے پر ردعمل میں کہا کہ ہم ترکی اور ترک قوم کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے کسی بھی دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور ہم ترکی کے دوست اور برادر ملک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .