ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق، ترکی وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پوری دنیا کو وینزویلا اور ایران کے تیل اور گیس کی ضرورت ہے۔ اگر آپ قیمتوں کی کمی کو چاہتے ہیں تو ان مصنوعات تیار کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کو ہٹا دیں۔
انہوں نے تیل کی پیداوار کے اضافہ کے لیے سعودی عرب پر امریکی دباو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کو دھمکیاں دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوجائے گا۔
5 اکتوبر کو سعودی عرب جو OPEC+ کی سربراہی کرتا ہے، نے تیل کی پیداوار میں 2 ملین بیرل یومیہ کمی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس مسئلے نے ڈیموکریٹک امریکی صدر جو بائیڈن کو ناراض کردیا ہے کیونکہ یہ اقدام ملک میں ایندھن کی قیمت میں اضافہ اور نومبر میں ہونے والے کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹ کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ