ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ؛ ایرانی خواتین نے عالمی مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا

تہران۔ ارنا- ایران کی خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے ایشیائی چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سنگ آہن باق" کی ہینڈ بال ٹیم جو ایشیائی مقابلوں میں ایران کی نمائندگی کرتی ہے، نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15۔43 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کی۔ اور اس مقابلے کی سرفہرست چار ٹیموں میں شامل ہو کر ایران کی بالغ خواتین کے ہینڈ بال کی تاریخ میں دوسری بار کیلئے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا کوٹہ حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ایرانی خواتین کے ہینڈ بال میچ کے اختتام پر حدیثہ نوروزی کو بہترین کھیلاڑی کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی ہینڈ بال ٹیم، ایشائی مقابلوں کے سلسلے میں 30 نومبر کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق جنوبی کوریا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .