ایرانی خواتین کی ہینڈبال ٹیم کی ایشین جونیئر چیمپئن شپ مقابلوں میں بہترین کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی خواتین کی ہینڈ بال ٹیم نے ایشین جونیئر چیمپئن شپ مقابلوں کے تیسرے میچ میں اپنی حریف بھارتی ٹیم کو شکست دے کر عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کرلیا۔

ایرانی خواتین کی ٹیم نے قازقستان میں مقابلوں میں بھارتی ٹیم کو 25-24 کے نتیجے سے شکست دے دی۔
ایرانی ٹیم نے دوسرے دو میچوں میں ازبک اور قازق ٹیموں کو جارحانہ شکست دے کر اور بھارتی ٹیم کی شکست کے ساتھ جارجیا میں عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے کوٹہ اپنے نام کرلیا۔
یہ ٹیم بدھ کے روز اپنے آخری میچ میں شامی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 9ویں ایشین جونیئر ہینڈ بال چیمپئن شپ قازقستان کے شہر آلماتی ہے جاری ہے جس میں ایرانی، قازق، ازبک، بھارتی اور شامی ٹیم نے شرکت کی۔
ان مقابلوں میں دو فتح حاصل کرنے والی ٹیمیں جارجیا میں 2022 عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے کوٹہ حاصل کریں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .