ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی نوجوان خواتین کی قومی ہینڈبال ٹیم، آج بروز جمعرات کو عالمی چیمپئن شپ مقابلوں کے سلسلے میں میکسیکو ٹیم کیخلاف میدان میں اتر گئی۔
منعقدہ اس میچ میں ایرانی خواتین کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 46۔26 نتیجے کیساتھ ایک میٹھی فتح حاصل کی۔
میکسیکو کیخلاف ایرانی نوجوان خواتین کی ٹیم کی فتح، عالمی چیمپئن شپ کی تاریخ میں ان کی پہلی فتح ہے۔
واضح رہے کہ 23 ویں خواتین کے عالمی چیمپئن شپ مقابلوں کا 3 جولائی تک سلووینیا کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
ایرانی خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے سے 2022 عالمی چیمپئن شپ مقابلوں میں کوالیفائی کرلیا تھا۔
خیال رہے ایرانی ہینڈ بال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایرانی خواتین کی نوجوان ٹیم نے عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ