ایرانی خواتین کی ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فتح کا سلسلہ جاری

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں میں اپنے تیسرے میچ میں ایک اور کامیابی حاصل کی اور وہ عالمی مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرنے کے قریب ہوگئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی قومی ٹیم، آج بروز ہفتے کو ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ مقابلوں کے سلسلے میں اپنے تیسرے میچ میں تھائی لینڈ کیخلاف میں میدان اترگئی۔

ایرانی خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم کی کھیلاڑیوں نے اس میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کیخلاف 21-28 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کی۔

ایرانی خوایتن کی کھیلاڑی کل بروز اتوار کو ایک حساس میچ میں ازبکستان کیخلاف میدان میں اتریں گی اور اگر وہ اس مقابلے میں کامیابی حاصل کر سکیں گی تو وہ عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ 16 ویں ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن مقابلوں کا 7 سے 14 مارچ تک قازقستان کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے اور اس ایونٹ میں سرفہرست دو ٹیمیں سلووینیا کی میزبانی میں ہونے والی 2022 ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .