22 جون، 2022، 6:57 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84798808
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی بیچ ہینڈ بال کی قومی ٹیم کی دنیا کی 12 ٹاپ تیموں میں شمولیت

تہران، ارنا- ایرانی بیچ ہینڈبال کی قومی ٹیم نے مصر کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کرکے عالمی مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی بیچ ہینڈ بال قومی ٹیم نے مصر کیخلاف میچ کو جیت کرکے عالمی مقابلوں کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس کے ساتھ ساتھ  وہ دنیا کی 12 تاپ ٹیموں میں شامل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ایرانی بیچ ہینڈبال کی قومی ٹیم پہلی میچ میں ڈنمارک کی طاقتور ٹیم کیخلاف میدان میں اترگئی جو کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔ نیز ایران نے اپنے دوسرے میچ میں ناروے کیخلاف میچ میں 1-2 نتیجے سے شکست کھائی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی بیچ ہینڈبال مقابلوں کا 21 سے 26 جون تک یونانی شہر ہراکلیون میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں موجود 16 ٹیمیں، 4 گروہوں میں مقابلہ کریں گے اور ان مقابلوں کے اختتام میں 3 ٹیمیں اگلے مرحلے میں داخل ہوجائیں گے؛ اصلی مرحلے میں 12 ٹیمیں 2 گروہوں کی صورت میں مقابلہ کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .