ورلڈ فیڈریشن ویب سائٹ پر ایرانی خواتین کی قومی ہینڈ بال ٹیم کی چیمپئن شپ بننے کی عکاسی

تہران، ارنا- ورلڈ ہینڈ بال فیڈریشن کی ویب سائٹ نے ایشیائی چیمپئن شپ میں ایرانی لڑکیوں کی نوجوان ٹیم کی چیمپئن شپ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم نے چیمپئن شپ کے ساتھ دو تاریخی واقعات کو رقم کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ہینڈ بال فیڈریشن (IHF) کی ویب سائٹ قازقستان میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم کی تاریخ رقم کرنے کو سراہا۔

ورلڈ ہینڈ بال فیڈریشن کی رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2022 ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ جیت کر ایرانی عوام کے لیے دو تاریخی مقابلے جیت لیے۔

یہ براعظمی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی تاریخ کا پہلا تمغہ تھا اور ایرانی لڑکیوں نے اگست میں منعقد ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کا کوٹہ بھی حاصل کیا۔

ورلڈ ہینڈ بال فیڈریشن کی ویب سائٹ کے متن میں مزید کہا گیا ہے ایران نے ازبکستان (35-34)، قازقستان (19-19)، بھارت (24-25) اور شام (21-26) کی قومی ٹیموں کے خلاف چار فتوحات کے ساتھ اور میزبان قازقستان سے آٹھ پوائنٹس زیادہ اور ایشین چیمپئن شپ بننے کے علاوہ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کا کوٹہ بھی حاصل کیا۔

یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ایرانی خواتین کھیلاڑیوں نے میزبان ٹیم قازقستان کے خلاف فتح حاصل کی ہے اور ان کی ایران واپسی پر ایرانی قوم پرستوں نے ان کا خاص طور پر خیر مقدم کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .