ورلڈ ہینڈبال چیمپئن شپ؛ دو ایرانی خواتین ٹاپ کھیلاڑیوں میں شامل ہوگئیں

تہران۔ ارنا- ایرانی قومی ہینڈبال ٹیم کی دو خواتین کھیلاڑی، ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ کی ٹاپ کھیلاڑیوں میں شامل ہوگئیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی یوتھ ہینڈ بال ٹیم کی رکن "فاطمہ مریخ" نے 2022 ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے دو حالیہ مقابلوں میں بہترین گول کرنے والی کے عنوان کو جیت لیا اور دیگر ایرانی کھیلاڑی "الناز یار محمدی" نے سب سے بہتر گول کیپر کا ٹائٹل جیت لیا۔

مقدونیہ میں منعقدہ اس ایونٹ کی ٹیمی حصے کے دو حالیہ مقابلوں کے اختتام کے بعد، فاطمہ مریخ، 33 گول سے ان مقابلوں کی سب سے زیادہ گول کرنے والی کھیلاڑی کی سرفہرست رہی اور ان کے بعد مصر سے تعلق رکھنے والی "مریم ابراہیم" 6 گول کی فرق کیساتھ اور 17 گول سے دوسری پوزیشن پر کھڑی رہی۔

نیز ورلڈ ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق، ایرانی علاقے ملایر سے تعلق رکھنے والی الناز یار محمدی دو منعقد کیے گئے میچز میں مجموعی طور پر حریف کے 76 شاٹس سے 36 گیندوں کو کامیاب بچانے اور 46 فیصد کی کامیابی کی شرح کیساتھ، اس مرحلے تک اس ایونٹ کی ٹاپ گول کیپرز میں پہلے نمبر پر رہنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی ٹیم بشمول "آسمان بدوی"، "سعیدہ غضنفری"، "ماہدہ عشاق"، "شقایق چراغی"، "ہانیہ قزاگزلو"، "نسترن فراہانی"، "زہرا فتوتی"، "سبا زنگنہ"، "تینا کیھانی"، "ہانیہ شاہ ویسی"، "فاطمہ احمدی"، "آروز بہمنی"، "فاطمہ مریخ"، "شہرزاد نصوحی"، "نگین رحمانی" اور "الناز یارمحمدی" نے مقدونیہ کی میزبانی میں منعقدہ 2022 ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی قومی ہینڈبال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ جیتنے سے عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ مقابلوں کا یکم سے 12 اگست تک شمالی مقدونیہ کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔

ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم ازبکستان، سینیگال اور شمالی مقدونیہ کی ٹیموں کے ساتھ ایک ہی گروپ میں ہے جس نے ازبکستان اور سینیگال کے خلاف کھیلے گئے میچز میں کامیابی حاصل کرکے راؤنڈ آف 18 میں کوالیفائی کرکے دنیا کی ٹاپ 16 ٹیموں میں شامل ہونے کو حتمی کردیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .