27 اگست، 2022، 12:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84867717
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی یوتھ ہینڈ بال ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ مقابلوں کیلیے کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا - ایران کی یوتھ ہینڈ بال ٹیم نے عالمی چیمپئن شپ مقابلوں کے علاوہ ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق ایرانی جونیئر ہینڈ بال ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں اپنے آخری میچ میں میزبان حریف (بحرین) کے خلاف 29-30 کے نتیجے کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور عالمی چیمپئن شپ مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیا کی ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ بنالی۔

ایرانی قومی ٹیم کے کھیلاڑیوں نے اس میچ میں مقتدرانہ انداز میں بحرین کے حریف کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

بحرین نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے دو پچھلے مرحلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایران کی قومی نوجوان ہینڈ بال ٹیم تین جیت اور ایک ہار کے ساتھ اپنے گروپ کے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

ایرانی ٹیم کے ہیڈکوچ 'مجید رحیمی زادہ' اور کوچ 'حمید ربانی کیا' ہیں

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .