آزاد ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا پابندیوں پر قابو پانے کا ایک موثر طریقہ ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ جن ممالک پر عالمی طاقتوں نے پابندیاں عائد کی ہیں وہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے پابندیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گلاوچنکو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور بیلاروس جیسے ممالک آزادی کے احساس کی وجہ سے غیر ملکی پابندیوں کا نشانہ بنے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ جو ممالک اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی وجہ سے جابرانہ پابندیوں کا شکار ہیں ان کے درمیان تعلقات کی توسیع اور اضافہ پابندیوں کو بے اثر کرنے اور انہیں ختم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت ہے، اگر دونوں ممالک کے اعلی حکام سنجیدگی سے اس کے لیے پرعزم ہوں تو راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔
بیلاروسی وزیر اعظم نے کہا کہ منسک اور تہران کے پاس اب اپنے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا موقع ہے کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی موقف کو قریب سے ہم آہنگ کیا ہے۔
گلاوچینکو نے کہا کہ بیلاروس نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جسے ملک بغیر کسی تاخیر کے نافذ کرنے کا خواہاں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .