ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے پیر کی صبح کو اپنے بیلاروس کے ہم منصب "ولادیمیر ماکی" سے ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران اور بیلاروس کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ و نیز تعلقات کے مزید فروغ پر زور دیا۔
اس کے علاوہ ایران اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تبدیلیوں، کثیر الجہتی عمل کی حمایت، امریکی یکطرفہ پابندیوں سے نمٹنے اور بین الاقوامی اور خصوصی اداروں اور تنظیموں میں سیاسی اور خصوصی مشاورتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ