20 ستمبر، 2022، 1:01 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84892429
T T
0 Persons

لیبلز

نیویارک میں امیر عبداللہیان کی سفارتی ملاقاتیں

نیویارک - ارنا - ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جو نیویارک کے دورے پر ہے، پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد عالمی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ پارک جین نے پیر کے روز نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔

نائب قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔

لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی۔

ایرانی صدر گزشتہ رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .