ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ویانا اجلاس کے فریم ورک میں پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزرات خارجہ نے اعلان کردیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز منگل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

فریقین نے اس ملاقات میں ایران اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ جوہری معاہدے کی کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .