27 اکتوبر، 2022، 11:50 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84924952
T T
0 Persons

لیبلز

دشمن تشدد اور ایرانی عوام کا خون بہانا چاہتا تھا: کنعانی

تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر انسان دوستانہ بیانات کے پیچھے انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے دار بالکل یہی تشدد کے مناظر اور ایران کے عوام کا خون بہایا جانا دیکھنا چاہتے تھے۔

یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ رات  اپنے ٹویٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے شیراز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے شاہ چراغ کو خون میں نہلا دیا گیا۔

کنعانی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار اپنے بظاہر انسان دوستانہ بیانات اور جھوٹے دعووں کے پیچھے تشدد کے یہ مناظر اور ایرانی عوام کی خونریزی چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .