فسادات کی حمایت میں امریکی غلط حساب کتاب؛ ایران خاموش نہیں بیٹھے گا: آیت اللہ رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے فسادات کی حمایت اور شدت میں امریکی غلط حساب کتاب پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکہ کے معاندانہ اقدامات کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر سلطان عمان ہیثم بن‌طارق آل سعید کے ساتھ ایک ٹیلفونک رابطے کے دوران کہی۔

انہوں نے تہران اور مسقط کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی میدان میں دونوں ممالک کے اعتماد اور شراکت کی بہترین سطح میں ہیں۔

ایرانی صدر نے عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرے بنانے کیلیے سلامی جمہوریہ ایران کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران اور عمان کے درمیان تبادلوں کا سلسلہ گزشتہ سال کی طرح بڑھتا رہے گا۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں بھی فسادات کی حمایت اور فروغ میں امریکی غلط حساب کتاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے غلطی سے سوچتاتھا کہ ان کی پابندیاں ایرانی قوم کو مفلوج کریں گی لیکن جب اس نے دیکھا کہ ایرانی قوم پابندیوں کے باوجود روز بروز پہلے سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کر رہی ہے تو اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بغاوت اور سازش کرنے کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کے معاندانہ اقدامات کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر ہیثم بن طارق آل سعید نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ کریں گے اور دوطرفہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .