3 اکتوبر، 2022، 11:15 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84903482
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، پاکستان اور عمان کا مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی سینٹر قائم کیا جائے گا

تہران - ارنا - ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے سمندر میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی سینٹر قائم کیا جائے گا۔

یہ بات ایڈمرل شہرام ایرانی نے پیر کے روز پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن میں عالمی میری ٹائم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تین ایرانی تباہ کن جہاز بیک وقت سمندر میں حفاظتی مشن انجام دے رہے ہیں۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ سمندری حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور آج ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ پانچ جنگی بیڑے سمندر کی گہرائی میں ایک مشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی، ہم چابہار میں ایک اہم اجلاس کی میزبانی کریں گے اور ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس اجلاس میں دو کمیٹیوں کی سربراہی کر رہا ہے۔

انہوں نے ایران، عمان اور پاکستان کے درمیان مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی سینٹر کھولنے کا اعلان کیا جس کے دوران عالمی سطح پر تمام بحری سیکورٹی مراکز کے ساتھ رابطہ قائم کیا جائے گا اور کہا کہ ہماری توجہ بحر ہند ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے عالمی سمندری دن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم شمال اور جنوب دونوں میں پانی سے گھرے ہوئے ہیں اور بحری جہاز کا دن صرف ایک دن نہیں منایا جانا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .