دشمن کی فتنہ پھیلانے کی کوشش ایرانی حکومت کی طاقت سے خوف کی وجہ سے ہے

تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے دشمن عناصر کیجانب سے ملک میں فتنہ پھیلانے کی کوششوں کو ایرانی حکومت کی طاقت سے خوف کی وجہ قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت کی شاندار اقتدار اور طاقت پر روشنی ڈالنے سمیت اس کا ثقافتی فن پاروں سے مظاہرہ کرنا ہوگا تا کہ ایک طرف دشمن اس کی عظمت پر اعتراف کرے اور دوسری طرف نئی نسل اس کے پہلوؤں سے واقف ہوجائیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج برروز بدھ کی صبح کو کابینہ کے اجلاس کے دوران، اپنی حالیہ ملاقاتوں اور ان میں مختلف ممالک کے سربراہوں کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی پر اعتراف کرتے ہوئے ان ترقیوں سے مستقید ہونے کی ضرورت کو بھی پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن عناصر کیجانب سے ملک میں فتنہ پھیلانے کی کوششوں کو ایرانی حکومت کی طاقت سے خوف کی وجہ ہے۔

صدر رئیسی نے اس طاقت کے تحفظ، تسلسل اور فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کی شاندار اقتدار اور طاقت پر روشنی ڈالنے سمیت اس کا ثقافتی فن پاروں سے مظاہرہ کرنا ہوگا تا کہ ایک طرف دشمن اس کی عظمت پر اعتراف کرے اور دوسری طرف نئی نسل اس کے پہلوؤں سے واقف ہوجائیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ رواں سال میں اربعین حسینی (ع) کی تقریب دوسرے سالوں کے مقابلے میں زائرین کی تعداد اور سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے بہت مختلف منعقد ہوئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .