اربعین حسینی
-
سیاسترہبر انقلاب نے اربعین کی بہترین ميزبانی کے لئے عراقی قوم، حکومت اور موکب کے ذمہ داروں کے لئے شکریہ کا پیغام بھیجا
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے ایام میں میزبانی کے لیے عراق کے موکب داروں اور عظیم عراقی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
-
معاشرہگورنر: جنوبی خراسان پاکستانی زائروں کی خدمت کے لئے آمادہ
بیرجند-ارنا- خراسان جنوبی کے گورنر نے کہا ہےکہ اس بات کے پیش نظر کہ خراسان جنوبی اربعین مارچ اور امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے واپس لوٹنے والے پاکستانی زائروں کی راہ میں پڑتا ہے، اس صوبے میں پاکستانی زائروں کی خدمت کا پورا انتظام کیا گيا ہے۔
-
انفوگرافکس اور پوسٹررہبر انقلاب : امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہيں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا : ہم شیعوں کو فخر ہے کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہيں، لیکن امام حسین صرف ہمارے نہيں ہیں، اسلامی مسالک، شیعہ، سنی، سب امام حسین کے پرچم تلے ہيں۔ اس عظیم مارچ میں وہ لوگ بھی شرکت کرتے ہيں جو اسلام میں ایمان نہيں رکھتے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ۔
-
معاشرہپاکستانی زائرین : راستے ہی ہر تکلیف، امام حسین کی محبت میں برداشت ہے
اہواز - ارنا – ایران کی عراق سے ملنے والی سرحد چذابہ سے کربلا کے لیے روانہ ہونے والے پاکستانی زائرین اس روحانی سفر سے واپسی پر بڑی عقیدت کے ساتھ کہتے ہيں کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی محبت میں راستے کی تمام سختیوں کو برداشت کرتے ہیں۔
-
سیاستشیراز میں پاکستانی زائروں کی بس کو حادثہ ، تفصیلات
شیراز - ارنا - شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر نے اتوار کی شام پاکستانی زائروں کی بس کے حادثے کے سلسلے میں تفصیلات بتائی ہے۔
-
سیاستاربعین کے موقع 58 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو ایران کے ویزے جاری کیے گئے
اسلام آباد( ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 58 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں ویزے جاری کیے ہیں۔
-
تصویرطلبہ کی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ نے حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا برپا کی جس میں رہبر انقلاب اسلامی بھی شریک ہوئے۔
-
معاشرہحسینیت اور یزیدیت کے درمیان جنگ ہمیشہ جاری رہے گی، رہبر انقلاب اسلامی۔
تہران( ارنا) رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حسینی محاذ اور یذیدی محاذ کے درمیان جنگ کبھی ختم ہونے والی نہیں۔
-
تصویرامام حسین کے زائر، کربلا میں عزاداری کر رہے ہيں
مختلف علاقوں اور ملکوں سے کربلا پہنچنے والے زائرین اربعین کے موقع پر مختلف راستے سے بین الحرمین ہوتے ہوئے امام حسین اور حضرت عباس علیھم السلام کے روضوں پر حاضری دیتے اور عزاداری کرتے ہیں۔ عراق میں پیر کے روز امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے۔
-
معاشرہ1 لاکھ 91 ہزار سے زائد ایرانی اور غیر ملکی زائر سرحد سے ملک میں داخل ہوئے
اہواز - ارنا - چذابہ بارڈر ٹرمینل کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے اب تک 191 ہزار سے زائد ایرانی اور غیر ملکی زائر چذابہ بارڈر سے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
تصویرکاظمین میں جنوبی خراسان کے موکب
ایران کے جنوبی خراسان صوبے کی طرف سے عزاداروں کی خدمت کرنے والے موکب صاحب الزمان اسٹریٹ یا باب صاحب الزمان کاظمین میں واقع ہیں جو اربعین کے دوران زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔ حسینی خادم ہر سال کاظمین میں اربعین کے زائرین کو خصوصی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
-
سیاستآستانہ قدس رضوی کے نمائندوں نے پاکستان کے زخمی زائروں کی عیادت کی
یزد ارنا: یزد کے آستانہ قدس رضوی کے خدام نے ایک بے حد روحانی ماحول میں اربعین حسینی کے پاکستانی زائروں کی عیادت کی جو ایک بس حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔
-
تصویرتمرچین بارڈر پر زائرین اربعین کی آمد و رفت
عراق جانے کے لئے تمرچین سرحد مغربی آذربائیجان صوبہ پیران شہر میں واقع ہے اور ارومیہ سے اس کا فاصلہ 133 کلومیٹر، تہران سے 779 کلومیٹر، کربلا سے 600 کلومیٹر اور نجف تک 680 کلومیٹر ہے۔ تمرچین سرحد عبور کرنے کے بعد نجف شہر پہنچنے کے لیے حاج عمران، چومان، سوران، اربیل، سامرا، بغداد اور کربلا کے شہروں سے گزرنا ضروری ہے۔
-
پاکستانپاکستانی سفیر: ایرانیوں کی ہمدردی بھول نہیں سکتے
یزد-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اس قسم کی ہمدردی، جذبات اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ایران جیسے ملک میں ہی ممکن ہے اور آپ لوگوں کی ہمدردی کو ہم کبھی بھول نہيں سکتے۔
-
تصویراربعین ملین مارچ : دیوانیہ سے کوفہ
پوری دنیا سے دسیوں لاکھ لوگ اور خاص طور پر شیعیان علی ابن ابی طالب اربعین کے لئے کربلا جاتے ہيں۔ امام حسین علیہ السلام کے عاشق جنوبی عراق کے بصرہ جیسے شہروں سے 20 دنوں تک پیدل سفر کے بعد دیوانیہ پہنچتے ہيں۔ بہت سے زائر گاؤں کے راستوں سے پیدل جاتے ہیں تاکہ مسافت کم ہو جائے۔
-
تصویرایران کے صوبہ خوزستان کے سرحدوں علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی زائرین اربعین حسینی
ایران کے لاکھوں زائرین اربعین کے ساتھ ہی بہت بڑی تعداد میں غیر ملکی زائرین اربعین بھی کربلائے معلی جانے کے لئے ایران کے صوبہ خوزستان کی سرحدی گزرگاہوں سے عراق میں داخل ہوچکے ہیں اور بہت سے چذابہ اور شلمچہ کی سرحدی گزرگاہوں پر پہنچ رہے ہیں
-
تصویراربعین ملین مارچ "طریق الحسین "
ہر سال کی طرح امسال بھی پوری دنیا سے امام حسین علیہ السلام سے محبت کرنے والے کربلا پہنچ رہے ہيں۔ نجف سے کربلا جانے والا راستہ " طریق الحسین " یعنی حسین کی راہ کہلاتا ہے۔ یہ پورا راستہ 80 کیلو میٹر ہے اور 1452 ستونوں سے اسے تقسیم کیا گیا ہے۔ غیر ملکی زائروں میں یہی راستہ مقبول ہے۔
-
تصویراربعین ملین مارچ
پوری دنیا سے دسیوں لاکھ لوگ اور خاص طور پر شیعیان علی ابن ابی طالب اربعین کے لئے کربلا جاتے ہيں۔ ایرانی زائروں کے لئے ایک پر امن راستہ نجف سے حیدریہ اور پھر کربلا ہے۔
-
سیاست25 ہزار سے زائد پاکستانی ایران کے راستے عراق روانہ
تہران(ارنا) وزارت خارجہ کے محکمہ پاسپورٹ اور ویزا کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اربعین حسینی کے جلوس میں شرکت کے لیے اب تک 25 ہزار پاکستانی ریمدان اور میرجاوہ کی سرحدوں سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
تصویراربعین واک: طریق العلماء
ہر سال کی طرح اس سال بھی اربعین حسینی (ع) میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ابا عبداللہ الحسین (ع) کے لاکھوں زائرین کربلا آتے ہیں۔ "طریق العلماء"اربعین واک کا وہ راستہ ہے جو نہر فرات کے نخلستان کے بیچوں بیچ گزرتا ہے اور کربلا کی زیارت پر پابندی کے دوران علماء نے اس کا انتخاب کیا تھا۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے غیر ملکی اربعین زائرین کے لیے سفری آسانیاں
سیاستپاک افغان زائرین کو براہ راست چذابہ کی سرحد تک پہنچایا جا رہا ہے
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے پاسپورٹ اور ویزا ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے بتایا کہ اس سال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک بالخصوص پاک افغان زائرین جو ایران سے گزرتے ہوئے اربعین حسینی میں شرکت کریں گے انہیں اپنے اپنے ملک سے براہ راست چذابہ کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔
-
معاشرہکربلا کے راستے پر ایرانی نوجوانوں کا ہجوم
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ محرم کے آغاز سے اب تک کل 25 لاکھ زائروں نے مقدس مقامات کا سفر کیا ہے جن میں سے تقریباً 211,500 عازمین کی عمر 12 سے 18 سال کے درمیان ہے394,000 زائرون کی عمر 18-30 سال سے زیادہ ہے اور آٹھ لاکھ 23 ہزار سے زائد زائروں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہے جو کہ کل زائروں کی تعداد کا 60 فیصد حصہ ہیں۔
-
سیاستمیرجاوہ بارڈر ٹرمینل سے 7 ہزار سے زائد پاکستانی ایران میں داخل
زاہدان - ارنا - سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 7,376 پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی ٹرمینل کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔
-
سیاحتزاہدان میں پاکستان سے آنے والے اربعین حسینی کے قافلوں کو فیول کی فراہمی شروع
زاہدان (ارنا) زاہدان کے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹریبیوشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ میرجاوہ بارڈر سے سیستان و بلوچستان میں پہلے پاکستانی قافلے کی آمد کے ساتھ ہی زاہدان میں اربعین حسینی زائرین کے قافلوں کو فیول کی فراہمی کا کام ہفتے کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔
-
سیاستروضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب اہلسنت عمائدین کی شرکت سے بین الاقوامی اجلاس منعقدہ ہوگا
تہران- ارنا - پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اعلان کیا ہے کہ کربلائے معلی میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کے 62 ملکوں کے مندوبین شرکت کریں گے جن میں زیادہ تعداد اہلسنت کی ہوگی ۔
-
سیاستاربعین مارچ ، بین الاقوامی استقامت بن چکی ہے، خسرو پناہ
تہران – ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی ثقافتی انقلاب کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اربعین مارچ دینی ہم آہنگی اور بین الاقوامی استقامت کی علامت بن چکا ہے ۔
-
تصویرپاکستانی زائرین کا سفر عشق، ایران سے عراق تک 4 ہزار کلومیٹر طویل سفر
امام حسین (ع) کے چاہنے والے لاکھوں زائرین دنیا بھر سے اربعین میں شرکت کے لیے کربلا آتے ہیں۔ پاکستانی زائرین جو ملک کے مختلف شہروں سے کربلا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران تک پہنچنے کے لیے 1000کلو میٹر کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ ایران کے بارڈر سے پھر چابہار، کرمان، شیراز اور کہکلیویہ بویر احمد صوبے کے شہروں سے گزرنے کے بعد صوبہ خوزستان کے چذابہ بارڈر میں داخل ہوتے ہیں۔ صوبہ سیستان و بلوچستان میں میرجاوہ اور ریمدان بارڈر سے آنے والے زائرین، زاہدان اور چابہار میں ایک دن آرام کرتے ہیں اور پھر 2056 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے صوبہ خوزستان میں چذابہ بارڈر تک پہنچ کر عراق میں داخل ہوتے ہیں۔ زائرین 4 ہزار کلومیٹرکا یہ فاصلہ 7 دن میں طے کر کے کربلا پہنچتے ہیں۔
-
معاشرہاربعین کے موقع پر پاکستان میں مقیم ایرانیوں کی عزاداری
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں مقیم ایرانیوں نے اربعین حسینی کے موقع پر شیعیان پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف شہروں میں ہونے والے مجالس عزا اور جلوسوں میں شرکت کی اور شہدائے کربلا کا غم منایا۔
-
تصویرکربلا میں شام اربعین کے مناظر / تصویری جھلکیاں
اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی میں حضرت امام حسین (ع) اور حضرت ابوالفضل (ع) کے روضوں کی درمیانی راہداری بین الحرمین میں لاکھوں عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی میں مصروف رہے۔
-
سردار قاآنی کی کربلا معلی کے راستے میں فلسطینیوں کے جلوس میں شرکت
سیاستفلسطین عالم اسلام کا دھڑکتا دل ہے: سردار قاآنی
بغداد (ارنا) ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کربلا معلیٰ کے راستے میں فلسطینی جلوس میں شرکت کی۔