15 ستمبر، 2022، 3:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84888544
T T
0 Persons

لیبلز

شنگھائی تنظیم کیساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے رکن ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعرات اپنے دورے ازبکستان کے دوسرے دن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ژانگ مینگ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس تنظیم میں رکنیت کیلیے ایران کے اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ سیاسی، تکنیکی، اقتصادی اور ٹرانزٹ شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وسیع صلاحیتوں کی وضاحت کی۔

رئیسی نے مذکورہ شعبوں میں رکن ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون کے لیے ہمارے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل "ژانگ مینگ" نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل رکنیت کے لیے اس تنظیم کے سیکرٹریٹ کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے ساتھ ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت کے معاہدے پر دستخط کیے، جس معاہدے کی 40 دستاویزات ہیں۔ ان اقدامات کے ساتھ اگلے سال ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک بڑا اور بااثر ملک ہے جو خطے اور دنیا کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ خطے کے ایک بڑے ملک کے طور پر خطی ممالک کے ساتھ  اپنے تاریخی اور ثقافتی مشترکات پر انحصار کے ساتھ  اپنے اسلامی جمہوریہ ایران کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے سیاسی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

انہوں نے گزشتہ 21 سالوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے اراکین ایران کو جانتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .