تہران اور تاشقند کے درمیان تعاون کی دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب شاہراہ ریشم کمپلیکس میں علامہ سید ابراہیم رئیسی اور شوکت میرضیایف اور وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
تعاون کی دستاویزات ٹرانزٹ ٹرانسپورٹیشن ڈویلپمنٹ، ثقافتی تبادلے کے ساتھ ساتھ توانائی اور تجارتی اقتصادی تبادلے کے شعبوں میں ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر مملکت بدھ کے روز ازبک شہر سمرقند پہنچے، جو شنگھائی اقتصادی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔
ایرانی صدر سربراہی اجلاس میں تقریر بھی کریں گے اور سائیڈ لائنز پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا 15 سے 16 ستمبر تک سمرقند میں انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا – ایران اور ازبکستان کے صدور کی موجودگی میں تہران اور تاشقند کے درمیان توانائی، صنعت، زراعت، کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔
متعلقہ خبریں
-
صدر رئیسی بدھ کو ازبکستان کا دورہ کریں گے
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت بدھ کے روز ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ساتھ ازبکستان…
-
صدر رئیسی کے ازبکستان کا دورہ تہران اور تاشقند کے درمیان تعلقات میں اہم موڑ ہے: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر رئیسی کے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس…
-
ایران سمرقند اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے وعدوں پر دستخط کرے گا: ماسکو
تہران۔ ارنا-روسی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ "ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد…
آپ کا تبصرہ