علامہ سید ابراہیم رئیسی اپنے ازبک ہم منصب شوکت میرضیایف کی باضابطہ دعوت کی بنا پر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 22ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
رئیسی اپنے ازبک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کردئے جائیں گے۔
ایرانی صدر سربراہی اجلاس میں تقریر بھی کریں گے اور سائیڈ لائنز پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا 15 سے 16 ستمبر تک سمرقند میں انعقاد کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ