ژانگ مینگ نے کہا کہ ہم علاقائی استحکام اور سلامتی میں ایک اہم کردار ادا کرنے، رکن ممالک کے مشترکہ مفادات کو وسعت دینے اور ایک زیادہ منصفانہ عالمی گورننس سسٹم کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس تنظیم کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس 15-16 ستمبر کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والا ہے۔
روس، بھارت، قازقستان، کرغزستان، چین، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان اس وقت اس تنظیم کے اہم رکن ہیں، افغانستان، بیلاروس، اسلامی جمہوریہ ایران اور منگولیا مبصر رکن ہیں اور دیگر کئی ممالک جیسے ازبکستان، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال ، سری لنکا اور ترکی بھی اس تنظیم کے پارٹنر ممبر ہیں۔
گزشتہ سال کے اجلاس میں جو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں دوشنبہ میں منعقد ہوا تھا، اراکین نے تنظیم میں مکمل رکنیت کے لیے ایران کی درخواست کی منظوری دی تھی اور اگلے اجلاس میں عہد کی دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد ایران اس کا مکمل رکن بن جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ