ایرانی صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی۔
ایرانی صدر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں اپنے ازبک ہم منصب کی سرکاری دعوت پر دوطرفہ ملاقات اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی شرکت کیلیے گزشتہ روز سمرقند پہنچ گئے جہاں ازبک صدر شوکت میر ضیایف نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر نے آج بروز جمعرات اس اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے صدر ' سدیر جباروف'، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری 'ژانگ مینگ'، اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ