شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے لیے ایرانی وعدوں کی یادداشت پر دستخط

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران اس تنظیم میں رکنیت کے لیے ایرانی وعدوں کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ میں شنگھائی تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت کے عمل کی تکمیل سے متعلق تمام دستاویزات کو وزراء کی کونسل نے منظور کر لیا ہے اور اس دستاویزات کو قانونی طریقے سے جائزے کیلیے ایرانی پارلیمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے بھی کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے ایک اہم اور فیصلہ کن دن ہے اور اسی وجہ سے میں میرے ساتھیوں اور دوستوں کو اس تنظیم میں ایران کی رکنیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے لیے ایرانی وعدوں کی یادداشت پر دستخط

انہوں نے کہا کہ خطے میں ایک مستحکم، طاقتور اور پر امن ملک کے طور پر  ایران کی پوزیشن اس تنظیم کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکن ممالک میں ایران کی شمولیت اس تنظیم کی مضبوطی اور ترقی کا باعث بنے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .