رپورٹ کے مطابق، "اسخت اورازبای" نے منگل کے روز ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) کے سربراہ "علی نادری" سے ایک ملاقات میں کہا کہ قازقستان، اگلے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ اس اجلاس میں سنیئر نائب ایرانی صدر "محمد مخبر" بھی حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی میدان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں سیاسی، سیکورٹی اور ثقافتی شعبے بھی شامل ہیں اور اب اسلامی جمہوریہ ایران نیوز ایجنسی اور دیگر شنگھائی نیوز ایجنسیوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے اراکین کے مفادات کے حصول کے لیے تنظیم کے مقاصد کے فریم ورک کے اندر مل کر مشترکہ طور پر کام کریں۔
قازقستان کے سفیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بطور مستقل رکن کی حیثیت سے یہ ایران کی پہلی شرکت ہے جو ایران اور قازقستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے دو طرفہ مشاورت اور ملاقاتوں کا موقع فراہم کرے گا۔
اورازبای نے نادری کو ارنا کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور قازقستان، علاقے کے دو اہم ممالک ہیں اور یہ حقیقت کہ ایران اور قازقستان کے درمیان ماضی اور حال میں کوئی تنازع نہیں رہا ہے، تعلقات کو مزید فروغ دینے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
قازقستان کے سفیر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں نورسلطان میں اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کے دفتر کا قیام اور اسے ایک علاقائی دفتر میں تبدیل کرتے ہوئے وسطی ایشیا میں ہونے والی تبدیلیوں کی کوریج کو دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ ایران اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کے باوجود دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے کافی واقف نہیں ہیں اور دونوں ممالک میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ نہیں ہیں۔
در این اثنا اسلامی جمہوریہ ایران نیوز ایجنسی کے سربراہ نے بھی کہا کہ نئی ایرانی حکومت کی پالیسی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دینا ہے اور اس پالیسی نے قازقستان سمیت ہمسایوں کے ساتھ ایرانی میڈیا کے تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔
نادری نے ارنا اور کازینفارم کے درمیان معاہدوں پر عمل درآمد اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اور نیوز وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران اور قازقستان کی دو سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کو ضروری قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی باضابطہ رکنیت، ارنا کو دوسرے رکن ممالک کی خبر رساں ایجنسیوں خاص طور پر کازینفارم کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے نئی صلاحیتیں فراہم کرتی ہے۔
نادری نے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی اور ایرانی پریس انسٹی ٹیوٹ اور فیکلٹی آف نیوز کی قازق میڈیا بالخصوص کازینفارم کے ساتھ تعاون کے لیے تیار رہنے پر زور دیا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی ثقافتی، سیاحت اور تعلیمی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ