یہ بات "محمد مخبر" نے جمعرات کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے کونسل کے بیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس سال مکمل رکنیت کے لیے ایران کی درخواست کو قبول کرنے پر رکن ممالک کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارا ملک اپنی رکنیت کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔
مخبر نے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے بہت سی صلاحیتوں کا حامل ہے جس میں پائیدار سلامتی اور استحکام، توانائی کے بھرپور وسائل، جغرافیائی تسلسل اور قومی یکجہتی، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ وسیع تاریخی اور ثقافتی تعلقات اور ایک امیر ثقافت جو انتہا پسندی کے فروغ کو روکتی ہے۔
انہوں نے شمال میں بحیرہ کیسپین اور جنوب میں خلیج فارس کے ساتھ ملحق ہونے کی وجہ سے ایران کے نقل و حمل کے فوائد کا بھی ذکر کیا جس کی وجہ سے رکن ممالک عالمی منڈیوں سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے مطابق، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے ممالک خاص طور پر چین، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے افغانستان، وسطی ایشیا، قفقاز، اور روس کے ساتھ نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعلقات کو مضبوط بنانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کی وجوہات اور چیلنجز پر توجہ دیے بغیر پائیدار ترقی اور سلامتی تک پہنچنے کے لیے سرمایہ کاری کی سہولت اور اقتصادی تعاون کی توسیع کی منصوبہ بندی ممکن نہیں ہو گی۔
مخبر نے شانگہائی تعاون تنظیم کے وضع کردہ متعدد اقتصادی میکانزم کا ذکر کیا جن میں انٹر بینک کنسورشیم، بزنس کونسل، ڈیولپمنٹ بینک اور انرجی کلب شامل ہیں اور کہا کہ ایران ان تمام میکانزم کا خیرمقدم کرتا ہے اور میکانزم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو فعال کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
شانگہائی تعاون تنظیم علاقائی اسٹریٹجک تعاون کا ایک کامیاب ماڈل ہے: نائب ایرانی صدر
25 نومبر، 2021، 5:47 PM
News ID:
84555214
تہران، ارنا – سنیئر نائب ایرانی صدر نے علاقائی تعاون کی ترقی کے لیے ایران کی اسٹریٹجک پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی اسٹریٹجک تعاون کا ایک کامیاب نمونہ ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ارنا نیوز اینجسی کے سربراہ سے ایک ملاقات میں؛
ایران کا شنگھائی تعاون تنظیم میں متاثر کن کردار ہوگا: قازقستان کے سفیر
تہران، ارنا- تہران میں تعینات قازقستان کے سفیر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت…
آپ کا تبصرہ