رحمت اللہ نوریمبتوف نے کہا کہ 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ مبصر ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران، بیلاروس اور منگولیا کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر 20 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مکمل رکنیت اور چین اور دوسرے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات میں اس رکنیت کے کردار کے حوالےسے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعاون شنگھائی میں ہماری موجودگی اور شنگھائی کے رکن ممالک کے ساتھ ہمارا تعاون بہت اہم ہے اور یہ تعاون ہمیں ایشیائی انفراسٹرکچر اور اقتصادی انفراسٹرکچر سے جوڑ سکتا ہے اور ہمارے لیے اہم ہے کہ علاقائی تجارت اور معیشت میں شریک ہوئیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ