کرغزستان کے صدر جباروف نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت حاصل کرنے کے مقصد سے ایرانی وعدوں پر مفاہمت کی ایک یادداشت کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔
کرغزستان کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے کے مسودے میں آیا ہے کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں منظور شدہ تمام بین الاقوامی معاہدوں اور دستاویزات پر پابند رہنے کا وعدہ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کی وصولی کی تاریخ سے لے کر 1 دسمبر 2022 تک علیحدگی پسندی، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف شنگھائی کنونشن اور ان کے پروٹوکولز میں بھی شامل ہونے کا عہد کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ