23 نومبر، 2021، 4:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84552814
T T
0 Persons
سنئیر نائب ایرانی صدر شنگھائی وزرائے اعظم کی کونسل کے 20 ویں اجلاس میں تقریر کریں گے

تہران، ارنا- سنئیر نائب ایرانی صدر نے قازقستان میں منعقدہ ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کی کونسل کے 20 ویں اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریر کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، "محمد مخبر" جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کی کونسل کے 20 ویں اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریر کریں گے اور مختلف اقتصادی، سیکورٹی اور ثقافتی شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جسے 2001 میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان نے کثیر الجہتی سلامتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے مقاصد سے قائم کیا تھا، اس کے بعد اگلے سالوں میں ایران، منگولیا، پاکستان، بھارت، افغانستان اور بیلاروس اس تنظیم میں بطور مبصر شامل ہوئے۔

 خیال رہے اسلامی جمہوریہ ایران شنگھائی تعاون کا مبصر رکن تھا لیکن 17 ستمبر کو تاجکستان میں منعقدہ اس تنظیم کے 21 ویں سربراہی اجلاس میں وہ ایس سی او کا مستقل رکن بن گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .