ایرانی وزارت خارجہ کو شنگھائی کیساتھ ایران کے وعدوں پر عارضی دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا

تہران، ارنا – ایران میں وزراء کی کونسل نے علاقائی تنظیموں کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی، سیکورٹی اور سیاسی تعلقات بڑھانے کے مقصد سے وزارت خارجہ کو عارضی طور پر شنگھائی کیساتھ ایران کے وعدوں پر دستخط کرنے کی اجازت دی ہے۔

ایران میں وزراء کی کونسل نے شنگھائی تنظیم میں رکن ملک کا درجہ حاصل کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو ایران کے وعدوں پر مذاکرات اور عارضی دستخط کرنے کی اجازت دی۔ یہ فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے چارٹر میں بیان کردہ اہداف اور اصولوں کے مطابق اورعلاقائی تنظیموں کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی، سیکورٹی اور سیاسی تعاملات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ایران اور ماریشس کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر عارضی دستخط

دیگر ممالک کے ساتھ قانونی اور عدالتی معاہدوں کے نفاذ اور انصاف کے نفاذ کے لیے مفرور مجرموں کا تعاقب اور ملک میں واپسی کے لیے کی ضرورت کی وجہ سے وزراء کی کونسل کی جانب سے وزارت انصاف کو مذاکرات اور ایران اور ماریشس کے درمیان مجرموں کی منتقلی کے معاہدے پر عارضی دستخط کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .