یہ بات "ایس جے شنکر" نے جمعہ کے روز شنگھائی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
خبر رساں ایجنسی سپوتنک کے مطابق"ایس جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی رکنیت سے عالمی مارکیٹوں میں اس تنظیم کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گی۔
جے شنکر نے مزید بتایا کہ اس تنظیم کے ممبر کو ایرانی چابہار بندرگاہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے چابہار کی ترقیاتی منصوبے میں حصہ لیا ہےاور وہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان علاقائی تعلقات کے فروغ کیلیے اس منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ