یہ بات محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی اسپیکر نےقومی دفاعی صنعت کے دن کی آمد کا حوالہ دیتے ہوئے اس دن کو ایرانی معزز عوام کے تمام مسلح افواج بالخصوص وزارت دفاع کے ماہرین اور دفاعی صنعت کے شعبے سے وابستہ دیگر کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ملکی دفاعی صنعت کے شہداء کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے ملک ڈیٹرنس صلاحیت اور دفاعی طاقت مقامی ہے ااور ایرانی فکر اور طاقت سے ابھری ہوئی ہے اور کوئی طاقت ایران کی دفاعی اور ڈیٹرنس طاقت کے مسلسل اضافے کو روک نہیں سکتی ہے۔
قالیباف نے کہا ملک کی دفاعی صنعت کی قابل فخر کامیابیاں اسلامی ایران کےخلاف دشمنوں کی پابندیوں کی پالیسیوں کی ناکامی کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ اگر ہم ملک کے وفادار اور پرعزم جوانوں پر اعتماد کریں تو ہم مشکلات پر قابو پا سکتے اور ترقی کی چوٹیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ