22 جولائی، 2022، 7:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84829857
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی شام کے بعض علاقوں پر صہیونی ریاست کے وحشیانہ میزائل حملے کی مذمت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آج کی علی الصبح کو صہیونی ریاست کیجانب سے شہر دمشق کے مضافات کے خلاف وحشیانہ میزائل حملے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں، کی شدت سے مذمت کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے شامی حکومت اور عوام کو تعزیت کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے مسلسل حملے، اس ملک کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون اور اصولوں کے خلاف ہیں۔

کنعانی نے بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کیجانب سے ناجائز صہیونی ریاست کے غیر قانونی اقدامات پر خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو صہیونی ریاست کے مسلسل جرائم اور خطرناک اقدامات کیخلاف اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شام کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کے مسلسل حملے، اس ملک کی ارضی سالیمت اور قومی خودمختاری کیخلاف ورزی کے علاوہ مسلح دہشتگردوں کی حمایت اور ان کی شام میں موجودگی کی تقویت کی کوشش کے سلسلے میں ہے جو اصل میں پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .