تعمیری مذاکرات امریکہ کی سنجیدگی اور لچک پر منحصر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تعمیری مذاکرات امریکی جانب سے سنجیدگی اور لچک پر منحصر ہے۔

 یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے عمانی وزیر خارجہ 'بدر البوسعیدی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہی۔

انہوں نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی کے شعبوں مشترکہ تشویش اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ تعمیری مذاکرات کو امریکی جانب سے سنجیدگی، اقدام اور لچک پر منحصر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلیے ایران کی سنجیدگی پر زور دیا۔

اس موقع پر بدر البوسعیدی نے مذاکرات میں حتمی نتیجہ اور معاہدے کے حصول کیلیے اپنے ملک کے موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمان ہمیشہ جوہری مذاکرات میں ایک معاہدے پر پہنچنے اور ایران کے جائز مطالبات اور مفادات کو یقینی بنانے کی حمایت کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .