طویل المدتی جامع تعاون کا منصوبہ؛ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ ترکی کا اصل محور

تہران، ارنا- انقرہ کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے ترک حکام سے اپنی ملاقاتوں کے محور سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں باہمی دلچسبی امور کیساتھ خاص طور پر طویل المدتی جامع تعاون منصوبے پر کام کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے ترکی کے دارالحکومت کی آمد کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب کے حالیہ دورہ تہران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی 13 ویں حکومت برسرکار آنے کے ابتدائی دنوں میں "مولود چاووش اوغلو" نے تہران کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی جامع تعاون منصوبے کی دستاویزات تیار کی جائیں اور  حتمی ہونے کے بعد اسے تہران- آنکارا کے حکام کی اطلاع دی جائے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اس دورے میں باہمی دلچسبی امور کیساتھ خاص طور پر طویل المدتی جامع تعاون منصوبے پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ انقرہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔ وہ ترکی کے دیگر حکام سمت صدر "رجب طیب اردوغان" سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .