ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "کاظم غریب آبادی" نے آج بروز ہفتے کو ایران میں انسانی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کے جواب میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جس میں ایران کے خیالات کا ایک فیصد سے بھی کم ہے، پر ایک نظر ڈالنا؛ ان کے اس دعوے کو غلط ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ رپورٹ میں ایرانی حکومت کی فراہم کردہ معلومات بھی شامل ہیں۔
غریب آبادی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے نام نہاد خصوصی نمائندے "جاوید رحمان" کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو کاپی اور پیسٹ کرنا اس تنظیم کی ساکھ کو مجروح کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ایران میں انسانی صورتحال سے متعلق ایران کیخلاف کچھ دعووں کا اظہار کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ