اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کی ایران کیخلاف پابندیوں کے غیر قانونی ہونے کی تصدیق امریکیوں کیلئے ایک اور اسکینڈل ہے

تہران، ارنا- ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کیجانب سے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور انسانی حقوق کیخلاف قرار دینا، امریکیوں کیلئے ایک اور اسکینڈل ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "علی بہادری جہرمی" نے بدھ کی رات کو اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر "النا دوہان" کے دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ " اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے اپنے دورہ ایران کے اختتام پر اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ کارروائی، تمام انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور امریکہ کو ایران کے خلاف عائد کی گئی غیر قانونی پابندیوں کو ہٹنا ہوگا؛ یہ امریکیوں کیلئے ایک اور اسکینڈل ہے"۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے بدھ کے روز ایران کی قومی لائبریری میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایران کیخلاف پابندیوں کو انسانی حقوق کیخلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت کو مشورت دی کہ وہ خوراک، ادویات، پانی اور صحت کے شعبوں میں ایران عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھالے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .