ناجائز صہیونی ریاست کو اپنے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی سیکرٹری اور کونسل برائے انسانی حقوق نے شہید "صیاد خدایی" کے قتل کے رد عمل میں کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کو اپنے اقدامات پر جوابندہ ٹھہرانا ہوگا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "کاظم غریب آبادی" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ "ایران ویسا ہی دہشتگردی کا شکار پہلا ملک ہے؛ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس لنعت سے نمٹنے کے دعویدار یا تو ان قتل و غارت گری پر آنکھیں اور کان بند کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یا بلاواسطہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے اس بات پر زوردیا کہ ناجائز صہیونی ریاست کو اپنے اقدامات پر جوابندہ ٹھہرانا ہوگا۔

واضح رہے کہ کل بروز اتوار کو شام چار بجے کے قریب تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

سپاہ نیوز کے مطابق، آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں انسدادِ انقلاب کے مجرمانہ دہشت گردانہ اقدام اور عالمی سامراجیت سے متعلق عناصر کے ہاتھوں، مدافعین حرم میں سے ایک کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ (اتوار) کو مشرقی تہران میں مجاہدین اسلام سڑک کی ایک گلی میں عالمی سامراجیت سے وابستہ عناصر اور انقلاب مخالفوں نے کرنل صیاد خدایی کو نشانہ بنایا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .