یہ بات جنرل رمضان شریف نے پیر کے روز مدافع حرم کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس شہید کے اہل خانہ، قائد اسلامی انقلاب اور ایرانی قوم کو تعزیت اور تہینت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی تسلط کے نظام اور صیہونیت کی انٹیلی جنس سروسز کے کرائے کے فوجیوں نے نشانہ بنایا۔
جنرل شریف نے کہا کہ یقینی طور پر دشمن ایرانی قوم اور امت اسلامیہ خاص طور پر سیکورٹی کے میدان میں موجود بہادر اور سرکردہ جنگجوؤں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کے ارتکاب کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرے گا اور کرنل صیاد خدایی کی شہادت اس سرزمین کے دشمنوں بالخصوص امریکی دہشت گرد حکومت اور ناجائز صیہونی ریاست سے فیصلہ کن طور پر نمٹنے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز کے تہران میں "مجاہدین اسلام" سڑک کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی مدافعین حرم میں سے ایک کرنل صیاد خدایی کو اس وقت پانچ گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ گھر میں داخل ہونے والا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ