30 مئی، 2022، 3:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84772336
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور تاجکستان کے درمیان 17 معاہدوں پر دستخط

تہران، ارنا - ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران اور تاجکستان کے صدور کی موجودگي میں مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی اور تاجیکستان کے صدرامام علی رحمان کی موجودگي میں ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے مختلف شعبوں میں تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور تاجیکستان کے اعلی حکام نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سیاحتی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی 17 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

امامعلی رحمان جو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کل رات مہرآباد ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں ایرانی وزیر توانائی "علی اکبر محرابیان" نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے تاجکستان کے صدر'امامعلی رحمان' کا دونوں ممالک کے قومی ترانے کے گانے کے ساتھ سرکاری استقبال کیا۔

تاجکستان کے صدر نے ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" کی سرکاری دعوت سے ایران کا دورہ کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .