رپورٹ کے مطابق، "شوکت میرضیایف" اور علامہ "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعرات کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدہ شنگھائی سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن میں ملاقات اور گفتگو کی۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر مملکت، آج بروز جمعرات کی صبح کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کیلئے دورہ دوشنبہ روانہ ہوگئے۔
اس دورے میں کئی وزرا نے رئیسی کا ساتھ دیا۔ ایرانی صدر کل بروز جمعہ کو شنگھائی سربراہی اجلاس میں تقریر کریں گے۔
نیز دورہ دوشنبہ کے دوران، ایران اور تاجکستان کے درمیان قانونی، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ