14 ستمبر، 2021، 3:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84471004
T T
0 Persons
 ایرانی صدر تاجکستان کا جمعرات کو دورہ کریں گے

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شنگھائی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی جمعرات کو 16 ستمبر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی سرکاری دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی شرکت کے لیے اس ملک کے دارالحکومت دوشنبہ جائیں گے۔

یہ ڈاکٹر رئیسی کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس اجلاس میں وہ تقریر کریں گے۔

صدر رئیسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں موجودہ وفود کے سربراہوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے میں ہمارے ملک کے سیاسی اور اقتصادی عہدیداروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد صدر کے ہمراہ ہیں ۔

ایرانی صدر شنگھائی سمٹ کے بعد اپنے تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا اور معاشی تعاون کو بڑھانا تھا اور اب تک ایران اس تنظیم کے مبصرین میں سے ایک رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .