ارنا رپورٹ کے مطابق، امامعلی رحمان جو ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کچھ لمحات پہلے مہرآباد ایئر پورٹ پر پہنچ گئے جہاں ایرانی وزیر توانائی "علی اکبر محرابیان" نے ان کا استقبال کیا۔
تاجکستان کے صدر؛ صدر مملکت سید "ابراہیم رئیسی" کی سرکاری دعوت سے دورہ ایران کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی اگست 2021 میں اپنے تاجک ہم منصب کی دعوت پر اور شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبہ کا سفر کیا، اس دوران دونوں ممالک کے حکام نے ایران اور تاجکستان کے درمیان تعاون کی آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے تھے؛ نیز شنگھائی تنظیم میں ایران کی باضابطہ رکنیت کا عمل شروع ہوا۔
دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان بات چیت اور مشاورت، اقتصادی، سائنسی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط تاجک صدر کے دورہ تہران کے منصوبوں میں شامل ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ