ایرانی صدر نے تاجکستان کے صدر کا باضابطہ استقبال کیا

تہران، ارنا - ہمارے ملک کے صدر کی جانب سے تاجکستان کے صدر کیلیے باضابطہ استقبالیہ تقریب سعد آباد محل میں منعقد ہوئی۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے تاجکستان کے صدر'امامعلی رحمان' کا دونوں ممالک کے قومی ترانے کے گانے کے ساتھ سرکاری استقبال کیا۔

امامعلی رحمان جو گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ایران پہنچ گئے، ایرانی وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے ان کا مہرآباد ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا۔

تاجکستان کے صدر ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" کی سرکاری دعوت سے دورہ ایران کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی اگست 2021 میں اپنے تاجک ہم منصب کی دعوت پر اور شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبہ کا سفر کیا، اس دوران دونوں ممالک کے حکام نے ایران اور تاجکستان کے درمیان تعاون کی آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے تھے؛ نیز شنگھائی تنظیم میں ایران کی باضابطہ رکنیت کا عمل شروع ہوا۔

دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان بات چیت اور مشاورت، اقتصادی، سائنسی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط تاجک صدر کے دورہ تہران کے منصوبوں میں شامل ہیں۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .