ارنا رپورٹ کے مطابق، پولینڈ کی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "زبیگنیو رائو" نے اس تین روزہ دورہ ایران کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللہیان" سمیت صدر مملکت سید "ابراہیم رئیسی" اور اسپیکر "محمد باقر قالیباف" سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پولش اور ایرانی سفارت کاروں کے درمیان باضابطہ بات چیت سے دوطرفہ تعاون سے متعلق اہم ترین مسائل بالخصوص یوکرین کے واقعات پر بات چیت کا موقع ملتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رائو، یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے، مشرقی یورپ میں سلامتی کی صورتحال پر پولینڈ کا موقف پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس بیان کے مطابق، جمہوریہ پولینڈ کی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے درمیان ثقافت، تعلیم، سائنس، کھیل، نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط پولینڈ کے سینئر سفارت کاروں کے سفری منصوبوں کا ایک اور حصہ ہے۔
دریں اثنا، سرکاری پولش نیوز ایجنسی پی اے پی نے اطلاع دی ہے کہ مسٹر رائو تہران اور اصفہان میں پولینڈ کے مزارات کا دورہ کریں گے جس سے پولینڈ اور ایران کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کی تصدیق ہوتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ پولش فوجیوں اور پناہ گزینوں کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایران میں خوش آمدید کہا گیا تھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ