ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق پولینڈ کے وزیر خارجہ 'زبیگنیو راؤ' ایران میں قیام کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ساتھ ملک کے بعض اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ایران میں پولینڈ کے پناہ گزینوں کی آمد کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پولینڈ کے وزیر خارجہ کا ایک اور پروگرام ہو گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ