ايراني فلمي ہفتہ 29 نومبر تك جاري رہے گا.
وارسا كے پراہا سنيما، ميں گزشتہ روز اس فلمي ہفتے كا افتتاح كرديا گيا اور اس كا بنيادي مقصد ثقافتي تعلقات ميں اضافہ كرنا ہے.
اس ميلے ميں ايراني فلموں كو بہت پسند كيا گيا.
اس ميلے كا انعقاد پولينڈ ميں ايران كے سفارتخانے اور ايراني وژول ميڈيا ادارے كے مشتركہ تعاون ممكن بنايا گيا ہے.
ايراني فلمي نمائشي ہفتے ميں 'عليحدگي'، 'ميں اس كي بيوي ہوں'، 'يہاں ميرے بغير، 'جناب يوسف '، 'گنہگار' اور 'كتنے پاس ،كتنے دور' نامي فلموں كو نمائش كے لئے پيش كيا جائے گا.
ايران اور پولينڈ كے درميان طويل المدت ثقافتي اور سياسي تعلقات موجود ہيں جو وقت كے ساتھ مزيد مضبوط ہوتے جارہے ہيں.
پولش نائب وزير ثقافت 'مونكا سمولين' اور ايراني وزارت خارجہ كي ترجمان 'مرضيه افخم' كے درميان نومبر ميں ملاقات بھي ہوئي تھي.
باہمي دلچسپي كے امور پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے پليش نائب وزير نے كہا كہ سنيما، ٹي وي اور تھيٹر كے شعبوں ميں ثقافتي تعاون كو فروغ دينے كے ليےايراني ثقافت اور فارسي زبان ميں قوم كي دلچسپي كا اظہار كيا.
ايراني ترجمان مرضيه افخم نے بھي پولينڈ كے ساتھ مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كي توسيع كا خير مقدم كيا.
274**

تہران - ارنا - پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایرانی فلمی میلے کا آغاز ہوگیا.